کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہمیں جھوٹ کا مقابلہ سچ کی طاقت سے کرنا ہے، سچائی کا فروغ اور جھوٹ کیخلاف جہاد ایم کیو ایم کا شعار ہے، ہوئےسینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم بہت آسان ہوگئی ، اللہ نہ کرے مشکل والی ایم کیو ایم سے گزرنا پڑے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو پاکستان ہائوس میں ایم کیو ایم سو شل میڈیا ٹیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سچائی منزل بھی ہے، اور منزل تک پہنچنے کا راستہ بھی ،دنیا تک سچائی پہنچانے کے لئے آپ پر ایک بہت بڑی ذمہ داری ہےمعلومات کی آلودگی ہمارے سامنے ہے، اس کے سامنے ہمیں سچائی سے دنیا کو روشناس کر انا ہے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےسینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال نے کہا کہ ظلم کرنے والوں سے سوشل میڈیا کے ذریعے لڑنا ہوگا۔یہ ایم کیو ایم بہت آسان ہو گئی ہے، اللہ نہ کرے مشکل والی ایم کیو ایم سے گزرنا پڑے، آج شہدا قبرستان میں تالے پڑے ہیں، ہزاروں ماؤں کے بچے دنیا سے چلے گئے، اگر ہم نے اپنے مقصد کو چھوڑ دیا تو حساب دینا پڑے گا۔