ملتان (سٹاف رپورٹر) شیعہ علما کونسل جنوبی پنجاب کے جنرل سیکریٹری بشارت قریشی نے کہا ہے کہ الیکشن سے پاکستان میں استحکام پیدا ہو گا،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اسلامی تحریک کے پلیٹ فارم پر الیکشن کا حصہ بنیں گے ، دہشت گردی کا حصہ بننے والوں کی ملکی سیاست میں کوئی جگہ نہیں، منفی سیاست کرنے والوں کا سیاست میں راستہ روکا جائے ۔