ملتان (سٹاف رپورٹر) میلاد فائونڈیشن پاکستان میں شامل بزم عاشقان رسولﷺ کے زیر اہتمام 13واں سالانہ جلوس عید میلاد النبیﷺ نکالا گیا جو نواں بھٹہ نواب پور روڈ سے شروع ہوکر جلال مسجد سے ہوتا ہوا گلگشت گول باغ پر اختتام پذیر ہوا، جلوس میں زاہد بلال قریشی، قاری غلام مصطفیٰ عطاری، ملک محمد زاہد، تسلیم قریشی عطاری، محمد عمران رجوانہ، اقبال عادل قادری، شرافت علی، عامر علی وینس قادری اور قاری اعجاز عطاری بھی شریک تھے۔