• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فپواسا کا ٹی ٹی ایس کیلئے ماڈل سٹیچیوٹس پر تحفظات کا اظہار

پشاور(خصوصی نامہ نگار)فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشنز (فپواسا) نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ٹی ٹی ایس اساتذہ کے لئے مجوزہ ماڈل سٹچوٹس ورژن 3 پر تحفظات کے حوالے سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ فپواسا کے مراسلہ کے مطابق ورژن 3 کو روکا جائے، قانونی طور پر پہلے سے بھرتی اساتذہ پر نیا بننے والے قانون کا اطلاق کسی صورت جائز نہیں ایچ ای سی جان بوجھ کر ایسا کر رہا ہے؟ مجوزہ سٹیچیوٹس میں اساتذہ کو پروموشن اور نوکری کو بچانے کے لئے جو شرائط تجویز کی گئی ہیں وہ بہت سارے جامعات میں ناممکن ہیں کیونکہ وہاں ایسے حالات کے لئے وسائل اور انفراسٹرکچر ہی نہیں ہیں جبکہ بہت ساری جامعات میں پوسٹ گریجویٹ پروگرام فعال نہیں وہاں موجود اساتذہ سے امریکہ کی اعلیٰ جامعات جیسی کارکردگی کی توقع کرنا خام خیالی ہے، ایچ ای سی پہلے ایسے وسائل فراہم کریں پھر اساتذہ سے امید رکھیں جبکہ ایچ ای سی اپنی ناکامی پر غور کرے- مراسلہ کے مطابق ماڈل سٹیچیوٹس ورژن 3 فپواسا کو کسی طرح قابل قبول نہیں اگر ایچ ای سی نے اپنے اقدامات نہیں روکے تو اساتذہ بھرپور احتجاج کریں گے اور اساتذہ تنظیمیں اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی سے بھی گریز نہیں کریں گی۔
پشاور سے مزید