کراچی (اسٹاف رپورٹر) عارف حبیب گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین عارف حبیب نے کہا ہے کہ پاکستانی دنیا میں دوسری بڑی سخی قوم ہے جو ہر اچھے کام میں شریک ہو جاتی ہے۔ ثواب ٹرسٹ لوگوں کو مفت علاج فراہم کرکے بہت بڑا کام کر رہا ہے، ٹرسٹ کے تحت بین الا قوامی معیار کی سہولتیں بالکل مفت فراہم کی جارہی ہیں جو قابل ستائش ہے۔