پاراچنار ( آن لائن ) خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے پارا چنار میں سبزی منڈی میں جنگلی چیتے کے حملے سے 2افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حملے سے زخمی ہونیوالے دونوں افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر منصف علی کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے علاقے میں پہنچ کر جنگلی چیتے کو پکڑ لیا ہے۔