• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈالر سستا ہونے کے باوجود گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی نہ ہوسکی

کراچی (این این آئی)روپے کی قدر میں اضافہ اور ڈالر کی قیمت میں کمی کے باوجود اسمبلرز کا گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی سے گریز ۔اسمبلرز نے رابطہ کرنے پر قیمتوں میں کسی بھی کمی کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتوں میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے کیونکہ بجلی، مزدوری اور دیگر اخراجات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ انڈس موٹر کمپنی کے ایک سینئر عہدیدار نے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کے امکانات کی تردید کردی تاہم انہوں نے اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔اسی طرح کا جواب ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ (ایچ اے سی ایل) کے ایک عہدیدار کی طرف سے مؤقف سامنے آیا تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ کمپنی نے ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔

ملک بھر سے سے مزید