اسلام آباد (خبر نگار) ڈیوٹی جج اسلام آباد محمد مرید عباس نے نجی ٹی وی چینل کے صحافی خالد جمیل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیا۔ گزشتہ روز دو روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پرFIA نے صحافی خالد جمیل کو ڈیوٹی جج محمد مرید عباس کے روبرو پیش کیا۔ دوران سماعت FIA پراسیکیوٹر نے صحافی کا مزید جسمانی ریمانڈکی استدعا کی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا اور بعد ازاں ایف آئی اے کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے صحافی خالد جمیل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیا۔