خیرپور ( غلام عباس بھنبھرو )کم سن گھریلو ملازمہ فاطمہ فرڑو قتل کیس کی مدعی شبنم فرڑو اور اس کے شوہر کو دھمکانے پر ایس ایس پی نوشہرو فیروز نے ایس ایچ او خانواہن کو معطل کر دیا ۔چند روز قبل سندھ کے وزیر داخلہ یرٹائرڈ بریگیڈیئر حارث نواز اور آئی جی سندھ رفعت مختیار نے خانواہن جاکر مقتولہ فاطمہ فرڑو کی والدہ شبنم فرڑو اور اس کے شوہر ندیم فرڑو کے ساتھ ملاقات کی تھی ملاقات کے دوران شبنم فرڑو نے وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ کو شکایات کیں ایس ایچ او خانواہن غنی دایو نے ان کو دھمکیاں دیکر کہا ہے کہ مقدمے کے گواہوں کو گواہی سے باز رکھو ورنہ ان کے گوڈے (گھٹنے ) توڑ دوں گا جبکہ ایس ایچ او نے ہمیں بھی نقصان دینے کی دھمکیاں دی ہیں جس پر سندھ کے وزیرداخلہ ریٹائرڈ بریگیڈیئر حارث نواز اور آئی جی سندھ رفعت مختیار نے ان کو دلاسہ دیکر کہا تھا آپ خوفزدہ نہ ہوں ہم آپ کےساتھ ہیں ۔