• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کی کوشش سے مڈل کلاس طبقہ ایوان میں گیا، خالد مقبول

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان پر 75سال سے حکمرانی کرنے والوں کا عوام سے تعلق نہیں، ایم کیو ایم کی کوشش سے مڈل کلاس طبقہ بھی ایوان میں گیا، ایوانوں میں ان پاکستانیوں کو پہنچائیں گے جنہوں نے پاکستانیوں کا دکھ دیکھا ہے،ہم الیکشن جیتنے نہیں آپ کا دل جیتنے آئے ہیں ،ہم خوشحالی کے سفر میں چاہتے ہیں کیماڑی ہمارے ساتھ کھڑا ہو ،اس تحریک کو ختم کرنے وا لے مٹ رہے ہیں متحد منظم اور مضبوط ایم کیو ایم سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے۔ وہ اتوار کی شب این اے243اور پی ایس 112 میں مرکزی الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بڑے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ پاکستان پر ستر سال سے قابض ہیں ان کا اس پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ،جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے بچوں کے علاوہ ایوانوں میں مڈل کلاس طبقہ نہیں تھا،ایم کیو ایم کی کوشش سے مڈل کلاس طبقہ بھی ایوان میں گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سب حکمران یہ کہتے ہیں آپ ہمیں ووٹ دو ہم آپکے لیے تارے توڑ کر لائیں گے اگر حکمرانوں کی باتیں سچی ہوتیں تو ہمارے چھوٹے چھوٹے بچے گٹروں میں گر کر مر نہیں رہے ہوتے اگر آج حکمران نیک نیتی سے کام کرتے تو کراچی کا شمار ترقی کرنے والے شہریوں میں ہوتاغیر قانونی ہائیڈرنٹس کے ذریعے کراچی کا پانی بیچا جا رہا ہے پیپلزپارٹی کے دوست کا بچہ آج کرنٹ لگنے سے فوت ہوا جس پر افسوس ہے۔
اہم خبریں سے مزید