• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کی قیادت ٹکراؤ نہیں مصالحت چاہتی ہے، محمد علی درانی

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت ٹکرائو نہیں مصالحت چاہتی ہے، نواز شریف کے خلاف 1999میں طیارہ سازش کیس بھی9مئی واقعات جیسا ہی تھا، طیارہ غوا کر کے بھارت میں اتارنے کی بات ہو رہی تھی۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ سابق وزیراعظم پر اس سنگین کیس کے باوجود غداری کا مقدمہ نہیں چلا اور وہ نہ صرف اس صورتحال سے نکل گئے بلکہ تیسری بار وزیراعظم بھی بن گئے۔محمد علی درانی نے کہا کہ آج کے معاملات کو بھی سیاسی عمل کے ذریعے آگے بڑھایا جانا چاہیے، ٹکرائو سے کسی واقعے کی گرد تلے عوام کی رائے کو دبانے کی کوشش نہ کی جائے، اس وقت مختلف بحرانوں میں پھنسے ہیں،عوام کی حالت خراب ہے ان میں انتہائی مایوسی پیدا ہوچکی ہے۔ اس وقت ٹکرائو نہیں بلکہ الیکشن ہی مفاد میں ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت پی ٹی آئی بات چیت کیلئے تیار ہے۔
اہم خبریں سے مزید