کوئٹہ(جنگ نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ چوروں،لٹیروں کے اثاثے بیچ کر غریبوں کا جینا آسان کریں، بھارت چاند کے بعد سورج کی جانب جا رہا لیکن پاکستان کے عوام آٹے اور چینی کیلئے سڑکوں پر ہیں، دینا میں ایک سالانہ بجٹ ہوتا ہے پاکستان میں 365 دن بجٹ آتے ہیں،چوروں،لٹیروں کے اثاثے بیچ کر غریبوں کا جینا آسان کریں،کوئٹہ میں احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ 75سال گزرنے کے باوجود انگریزوں کا قانون آج بھی موجود ہے، رشوت، کرپشن، مفادات کےلیےآئی پی پیزسےمعاہدےکیےگئے، آج مہنگائی کی وجہ سے25 کروڑ عوام کیلئے گھر چلانا مشکل ہو چکا ہے، آٹا، چینی، دالیں ایسے مہنگی ہوئی ہیں جیسے یہ چاند سے لے کر آتے ہیں۔