راولپنڈی،اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے،اپنے نامہ نگار سے ،خصوصی نامہ نگار) ضلع راولپنڈی میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد948 ہوگئی جبکہ متاثرہ 89مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ہزیادہ متاثرہ علاقہ ڈھوک منشی ہے جہاں رواں برس ڈینگی سے 186 مریض متاثر ہوئے جبکہ 222 گھروں سے مثبت ڈینگی لاروہ برآمد ہوا۔ انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر49 ایف آئی آر درج ،14چالان ، ایک جگہ کو سیل، 39ہزارروپے جرمانہ کیا گیا۔علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت میں 32 افرادکے اضافے سے ڈینگی کے متاثرین کی تعداد 712 تک پہنچ گئی ہے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے مطابق اربن ایریا میں تعداد 277 جبکہ رورل ایریا میں تعداد 485 سے بھی زیادہ ہے۔