کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ30سال سے زائد عرصے تک ایم کیو ایم مختلف حکومتوں کے ساتھ اقتدار میں حصہ لیتی رہی کبھی اس نے کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا بلکہ کراچی میں قتل و غارتگری کو پروان چڑھایا جسکو پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے ختم کیا،انہوں نے یہ بات مجید کالونی UC4 ضلع ملیر کے زیر اہتمام چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 35 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر سلمان عبداللہ مراد ، راجہ عبدالزاق، آغا رفیع اللّٰہ، نزیر بھٹو، جمیل ضیاء، مزمل شاہ، عمران بہاری اور دیگر نے بھی خطاب کیا،وقار مہدی نے کہا کہبلاول بھٹو زرداری ہی ملک کو درپیش موجود بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے صوبے اور بلخصوص کراچی شہر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کراچی کے باشعور عوام نے پیپلز پارٹی کے قائدبلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کیا اور بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کو کامیاب کیا۔