• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں کے ساتھ کبھی ٹکراؤ کی پالیسی اختیار نہیں کی‘ زرداری

مریدکے(این این آئی ) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے اداروں کے ساتھ کبھی ٹکرائو کی پالیسی اختیار نہیں کی بلکہ اداروں کیساتھ ملکر پاکستان کی اساس کے لئے کام کیا ۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مفاہمت اور ملک و عوام کے مفاد کی سیاست کی ہے اور کرتی رہے گی ‘جیالے تیار ہوجائیں‘پیپلز پارٹی پنجاب میںالیکشن جیت کر دکھائے گی بہت جلد عوامی رابطہ مہم شروع کررہے ہیں جس کا آغاز مریدکے سے کریں گے‘انشااللہ دیگر پارٹیوں کو ٹف ٹائم دیں گے۔
اہم خبریں سے مزید