• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرامہ سیریل ”منت مراد“ کا میگا پریمیئر آج ”جیو“ پر دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز)سیونتھ اسکائی انٹر ٹینمنٹ کی تہلکہ مچاتی نئی ڈرامہ سیریل ”منت مراد“ کا منگل سے ”جیو ٹی وی“ پر آغاز ہوگا۔ محبت کی اس حسین کہانی کو نادیہ اختر نے اپنے قلم سے تراشہ ہے جبکہ دلکش عکس بندی سے سید وجاہت حسین کی ہدایات نے جان ڈال دی ہے۔ ڈرامے کی میگا اسٹار کاسٹ میں طلحہ چہور، اقرا عزیز، اَرسہ غزل اور نور الحسن کے ہمراہ ساتھی فنکاروں نے بڑی چاہت سے کرداروں کو نبھایا ہے۔ گھر والوں کی طبیعت سے خائف اپنی محبت کو ارینج میرج کا روپ دے کر ”منت“ اور ”مراد“نئی زندگی کی شروعات کرنے والے ہیں۔ ڈرامے کے گیت ”لال سوٹ“ میں سرمد قدیر کی شاعری، کمپوزیشن اور آواز نے جہاں محبت کو زباں دی ہے وہیں اس ڈرامہ سیریل کے دوسرے گیت ”دِل بارا“ میں قمر ناشاد کی شاعری، نوید ناشاد کی کمپوزیشن اور عاصم اظہر کی جادو بھری آواز نے کہانی میں آنے والے نشیب و فراز کا احساس دلا دیا ہے۔ اپنی محبت میں شراکت کو برداشت نہ کرنے والے منت اور مراد کے گھر والے کیا دو دلوں کی چاہت کو دل سے اپنانے والے ہیں اور پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی اس شادی کو سسرال کی تلخیوں سے کیسے بچانے والے ہیں؟۔ یہ سب کچھ ناظرین میگا ڈرامہ سیریل ”منت مراد“ کے پریمیئر میگا ایپسوڈ کی صورت منگل کی رات 8 بجے ”جیو ٹی وی“ پر دیکھ سکیں گے۔
اہم خبریں سے مزید