کوئٹہ( پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کےمرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر عطا گل حمزہ زئی،سردار انورزمان حمزہ زئی، مولوی رحمت اللّه حمزہ زئی،سجادگل کاکڑ ودیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ لورالائی کا بہترین مستقبل عوامی نیشنل پارٹی کی ترجمانی میں ممکن ہے، اے این پی اس بار انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور لورالائی کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی ۔ یہاں کے عوام سابق نمائندوں سے مایوس ہوچکے ہیں وہ باشعور ہیں اور اپنے بہتر مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے۔افسوس یہاں ایسے نمائندوں نے حکمرانی کی جو صرف اپنی ذات تک محدود رہے انہیں عوام کی مشکلات کا احساس نہیں تھا۔اے این پی عوام کے بہتر مستقبل اور علاقے کی ترقی کیلئے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ترقی کا عمل جاری رکھے گی۔ ڈاکٹر عطاء گل نے کہا کہ عوام کی نظریں عوامی نیشنل پارٹی پر ہیں جو اپنے عوام کو کبھی مایوس نہیں کرے گی۔ انہوں نے مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان ہیں لہٰذا وفاقی اور صوبائی حکومت فوری طور پر عوام کو ریلیف دیں کیونکہ مہنگائی کے ستائے عوام آئے روز خودکشیوں پر مجبور ہیں۔اس موقع پر کلی سانڈہ میں حاجی امیر خان حاجی دلو حمزہ زئی حاجی ملخئی حمزہ زئی حلیم حمزہ زئی ودیگر نے ڈاکٹر عطا گل حمزہ زئی کی حمایت کا علان کیا۔