• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں گن پوائنٹ پر گاڑی، 7 موٹرسائیکل، موبائل فونز چھین لئے گئے

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) سی پی او کے کرائم میں کمی کے دعوے دھرے رہ گئے ،راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران گن پوائنٹ پرایک گاڑی اور 7موٹرسائیکل چھین لئے گئے جب کہ شہری 4گاڑیوں،19موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے۔14افرادسے جھپٹامارکران کے موبائل چھین لئے گئے۔ دو افراد سے گن پوائنٹ پر دو موبائل اور 52ہزار روپے چھین لئے گئے ۔ وفاقی دارالحکومت میں بھی شہریوں کو دو گاڑیوں، 11موٹر سائیکلوں، نقدی، زیورات، موبائل فونز سامان سے محروم کر دیا گیا۔ تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ وحدت کالونی میں کار سوار 4مسلح ملزمان نے ملک یاسرکی گاڑی مالیتی 82لاکھ روپے ،موبائل اور اڑھائی لاکھ روپے چھین لئے ۔ تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ کینال ٹاؤن میں بکریاں چرانے کی کوشش کرنے والے ملزموں کی فائرنگ سے شمیم بی بی زخمی ہوگئی۔پنڈورہ ،افشاں کالونی میں چوری کی تین وارداتوں میں 12 لاکھ کی نقدی،سیونگز سرٹیفیکٹس مالیتی 2لاکھ، سونا مالیتی 6لاکھ 80ہزارروپے ،22تولے طلائی زیوارت،کئی موبائل فونز ،کیمرے ، قیمتی گھڑی اور دیگر سامان ،گلستان کالونی لین 7میں محمد صابر خان کے گھر سے لیپ ٹاپ، 200 ڈالر ،500ریال اور سونا مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے اڑا لئے گئے ۔ تھانہ سیکرٹر یٹ کی حدود میں صدا علی،شبیر،بلال،سعد سے اسلحہ کی نوک پر 7موبائل فونز اور دو لاکھ روپے،سبزی منڈی کی حدود میں جاوید سے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل ، عاطف سے موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی، چھین لی گئی۔