راولپنڈی(جنگ نیوز، خبر نگار خصوصی ) کاروباری شخصیت ڈاکٹر محمد امجد کو چائنا پاکستان بزنس ڈویلپمنٹ کونسل کا پاکستان میں صدر مقرر کر دیا گیا۔ان کی تقرری کا اعلان کونسل کے چین کی طرف سے صدر نے کیا۔ گزشتہ روز راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے دفتر میں چائنا پاکستان بزنس ڈویلپمنٹ کونسل کااجلاس ہوا جس کے دوران کونسل کے چین کی طرف سے صدر نے ڈاکٹر محمد امجد کی تقرری کا اعلان کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر محمد امجد کونسل میں اپنی اہم ذمہ داری بخوبی نبھائیں گے۔ ڈاکٹر محمد امجد نےکہا کہ وہ دونوں ممالک کے مابین کاروبار کے فروغ کے لئے اپنی بھرپور توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔ دریں اثناءکونسل کے وفد نے کونسل کے صدر چن جیان لو کی سربراہی میں چیئرمین شفیق الرحمان کے ہمراہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا۔ ان کے ساتھ وانگ شیاؤسن لی ژن اور لی وونگ بھی تھیں۔اس موقع پر چیمبر کے صدر ثاقب رفیق، سہیل الطاف، محمد حمزہ سروش، فیصل شہزاد، ڈاکٹر حسن سروش، ڈاکٹر امجد چوہدری ، اور آر سی سی آئی کے ممبران بھی موجود تھے۔