پشاور(جنگ نیوز )پشاور اور چارسدہ کے بعد ضلع نوشہرہ میں بھی سکولوں سے باہر بچوں کوتعلیم کی طرف راغب کرنے کیلئے تقریب وآگاہی واک کا انعقاد کرکے داخلہ مہم شروع کردی گئی ،نوشہرہ میں رواں سال 1لاکھ سے زائد بچوں کو سکولوں میں واپس لانے کاہدف رکھا گیا ہے۔ گزشتہ روزگورنمنٹ ہائی سکول نمبر1نوشہرہ کینٹ میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عامر مصطفی نے بچوں کو سکول رجسٹر میں داخل کراکے داخلہ مہم کاآغاز کیا۔ پی آر ڈی ایس کیجانب سے داخل شدہ پچوں و بچیوں میں سکول بیگز ، کاپیاں و کتابیں بھی تقسیم کی گئیں۔