• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگران وزیراعلیٰ کے پی کا صحافی کے گھرکی مسماری فیصلے کا نوٹس

پشاور(جنگ نیوز)نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے جنوبی وزیرستان کے علاقہ اعظم وارسک میں مقامی جرگے کی طرف سے صحافی معراج خالد وزیر کے گھر کو مسمار کرنے کے مبینہ فیصلے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ مذکورہ صحافی کے اہلخانہ اور گھر کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے ۔ وزیراعلیٰ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سے رابطہ کرکے مزید ہدایت کی کہ اس سلسلے میں متعلقہ ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو فوری طور پر ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی جائے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر کو ئی بھی شخص ماورائے قانون کام کرے گا تو اس کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا.
پشاور سے مزید