پشاور (جنگ نیوز ) خیبرپختونخوا لاءکالجزایسوسی ایشن کے انتخابات میں اختر علی خان صدر جبکہ عرفان اللہ شنواری جنرل سیکرٹری منتخب کرلیے گئے ہیں۔ اس ضمن میں گزشتہ روز ایسوسی ایشن کا اجلاس پشاور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران نئی کابینہ کا انتخاب جناح لاءکالج کے بانی عنایت الرحمان کی نگرانی میں کیا گیا جس میں فرنٹیئر لاءکالج کے بانی اختر علی خان صدر جبکہ اسلامیہ لاءکالج کے بانی عرفان اللہ شنواری جنرل سیکرٹری منتخب کیے گئے۔ اس موقع پر نئے منتخب صدر، جنرل سیکرٹری و دیگر عہدیداروں نے ایسوسی ایشن کو مزید مضبوط بنانے اور لیگل ایجوکیشن کے فروغ کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ پشاور میںلاءکالجز کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ملکر کام کرینگے جبکہ قانون کے شعبہ میں اعلی و معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے بھی کوششیں جاری رکھیں گے تاکہ معاشرے کو بہتر ین وکلاءدے سکیں۔