کراچی( اسٹاف رپورٹر )ناظم آباد میں ماں اور بیٹے کے قتل کی تفتیش جاری ہے،ناظم آباد پولیس نے گرفتار ملزمان وحید اور فیصل کی نشاندہی پر گھر سے چوری کی جانے والی دونوں گاڑیاں برآمد کر لیں،پولیس کے مطابق ملزمان قتل کے بعد نقدی 18 ہزار روپے اور گھر میں موجود دو گاڑیاں بمعہ کاغذات لے گئے تھے،ملزمان نے ہائی روف شیر شاہ کباڑی مارکیٹ میں فروخت کردی تھی جو کباڑی ناصر کو گرفتار کر کے برآمد کر لی گئی جبکہ ملزم فیصل، وحید اور ذیشان نے دوسری گاڑی سٹی 2005 ماڈل حب ریور روڈ موچکو پر کھڑی کردی تھی جسے ناظم آباد پولیس نے برآمد کر لیا ہے، پولیس ضابطے کی کارروائی مکمل کر کے کار کو بغرض کیس پراپرٹی قبضہ میں لے رہی ہے۔