• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورکرز کے مفادات کا تحفظ آجروں کا فرض ہے، صوبائی وزیر قانون

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے نگراں وزیر برائے قانون بیرسٹر محمد عمر سومرو نے کہا ہے کہ آجروں کا فرض ہے کہ وہ مزدوروں کے مفادات کا تحفظ کریں اور انہیں تمام مطلوبہ سہولیات کی فراہمی سمیت بروقت اجرت ادا کریں تاکہ ایک مطمئن ورکر محنت و لگن سے کام کرے اورادارے کو منافع بخش بنا سکے،مزدوروں کے زیادہ تر معیارات پہلے ہی 1500 سال پہلے نازل ہونے والے قرآن و سنت کے مطابق ہیں۔صرف اجرت ہی نہیں بلکہ ٹرانسپورٹیشن، فیملی کیئر جیسی سہولتوں کو یقینی بنانا ہے ۔یہ بات انہوں نے ایمپلائرز فیڈریشن پاکستان کے زیراہتمام 17ویں پیشہ ورانہ سیفٹی، ہیلتھ اور انوائرمنٹ ایوارڈز برائے سال 2022 کی تقسیم تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔اس موقع پر صدر ای یف پی ملک طاہر جاوید، آئی ایل او کنٹری ڈائریکٹر گیئر ٹینسٹوئل، سابق صدر مجید عزیز، نائب صدر فیروز عالم، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران میاں اکرم فرید، ڈاکٹر یوسف سرور، ہمایوں نذیر اور اطہر اقبال، پاکستان ورکرز فیڈریشن کے رہنما ظہور اعوان اور سائٹ سیورز کی سی ای او منزہ گیلانی بھی موجود تھیں۔نگراں وزیر نے قرآن پاک اور سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے تفصیلی حوالہ جات پیش کیے جو آجر اور ورکرزکے درمیان صحت مند تعلقات کی اہمیت کو ظاہر کرتے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید