• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کلیئر میڈیسن کے طریقہ علاج میں پاکستان کی بڑی کامیابی

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد ) پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیرانتظام نوری ہسپتال ، اسلام آباد کو IAEA "اینکر سنٹر" کے طور پر نامزد کردیا گیا ۔ اس اقدام سے آئی اےای اے کے ممبر ممالک نوری ہسپتال کی پیشہ ورانہ مہارت اور تربیتی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں گے جس سے کینسر کے علاج اور تحقیق میں خطے کے ممالک کی صلاحیتیں بڑھائی جاسکیں گی ۔آئی اے ای اے کے 67 ویں اجلاس کے موقع پر ویانا میں منعقدہ تقریب میں معاہدے پر دستخط کئے گئے۔آئی اے ای اے کی جنرل کانفرنس میں، پاکستان کے نیوکلیئر میڈیسن، آنکولوجی اور ریڈیو تھراپی انسٹی ٹیوٹ (NORI) کو ایک اینکر سینٹر کے طور پر نامزد کیا گیا ۔ ایجنسی کے پروگرام "ریز آف ہوپ " کے تحت یہ معاہدہ ہوا ۔ پاکستان کی جانب سے اینکر سینٹر کے معاہدہ پرپاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے IAEA کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی کے ساتھ دستخط کئے۔
اہم خبریں سے مزید