• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں وزیراعظم آئندہ ماہ نئے پرنسپل سیکرٹری کا تقرر کریں گے

اسلام آباد (محمد صالح ظافر ) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آئندہ ماہ کے آغاز میں اپنے نئے پرنسپل سیکرٹری کا تقرر کیں گے ، موجودہ پرنسپل سیکرٹری سید توقیر حسین شاہ آئندہ ماہ کے وسط میں ورلڈ بینک میں 4 سال کیلئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالیں گے، وہ ورلڈ بینک میں نوید کامران کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے جو اپنی چار سالہ مدت پوری کرلیں گے۔ ڈاکٹر توقیر شاہ ڈی ایم جی کیڈر میں اپنے شاندار کام کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں جبکہ وہ کئی اہم عہدوں پر رہ چکے ہیں جن میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او ) میں پاکستان کی نمائندگی بھی شامل ہے ۔ سابق وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ برس دسمبر میں ان کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کردی تھی ۔ وہ شہباز شریف کی مدت پوری ہونے پر اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے پر غور کررہے تھے تاہم نگراں وزیراعظم نے انہیں کسی متبادل کے انتخاب تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی ۔
اہم خبریں سے مزید