پشاور(نیوز رپورٹر )پشاور کی مقامی عدالت نے طالبعلم دانیال زیب کے قتل میں ملوث ملزم اللہ جان کی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔ ملزم کے وکیل نے بتایا کہ ملزم پنجاب میں رہائش پذیر ہے اس کا قتل کیس سے کوئی تعلق نہیں جس پر مثتغیث کے وکیل حسین علی اور پبلک پراسیکیوٹر شہریار آفریدی نے عدالت کو بتایا کہ مقتول دانیال زیب اور کو کئی گولیاں لگی ہیں وہ قتل کے ارادے سے پنجاب سے آیا ہوا تھااور ملزم کےکزن دو ملزمان محمد اسلام خان اور محمد جان اشتہاری ہیں۔