لوٹن ( شہزاد علی) میرپور انٹرنیشنل ائرپورٹ موومنٹ برطانیہ اور یورپ کے چیئرمین اور کوآرڈینیٹر کشمیر سالیڈیرٹی کمپین لوٹن حاجی چوہدری محمد قربان نے راجہ محمد اسلم خان کے بطور ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسل اور لیبر پارٹی سے مستعفی ہونے کے اعلان پر ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے، حاجی چوہدری محمد قربان نے کہا کہ راجہ محمد اسلم خان کمیونٹی کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہیںاور کمیونٹی ان کی سروسز کو سراہتی ہے،راجہ محمد اسلم خان نے جو قدم اٹھایا ہے یقینی طور پر کمیونٹی کے وسیع تر مفاد میں اٹھایا ہوگا،ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان سے تعاون جاری رکھیں گے۔