کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر میں بچوں کے اغوااور پراسرارلاپتا ہونے کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ،رواں سال کے 9ماہ کے دوران مجموعی طور پر 900بچے لاپتا ہوئے ، ایک رپورٹ کے مطابق 250سے زائد بچوں کے والدین اب بھی جگر گوشوں کی تلاش میں سر گرداں ہیں ، رپورٹ کے مطابق لاپتا ہو نے والے بچوں میں 200 لڑکےاور50 سےزائدبچیاں شامل ہیں۔