کراچی (اسٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی کے تحت 30ستمبرہفتہ کوادارہ نورحق میں اور 6اکتوبر کو بجلی کے بھاری بلوں اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلا ف گورنر ہاؤس پر دئے جانے والے دھرنے کے سلسلے میں ہر سطح کے ناظمین کا اجتماع ہوگا، امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اجتماع سے خصوصی خطاب اوردھرنے کے حوالے سے تفصیلات کا اعلان کریں گے، جنرل سکریٹری جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ہر سطح کے ناظمین کو برقت شرکت کی ہدایت کی ہے۔