پشاور(وقائع نگار)خیبرپختونخوامیں گزشتہ 9 ماہ کے دوران 1کروڑ 12لاکھ سے زائد سیاحوں نے صوبہ کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔ جس سے سیاحت کے شعبے سے منسلک مختلف سیکٹراور عوام کو فائدہ ملا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ سیاحت سے صوبہ کو ملنے والی آمدن میں مزید اضافہ ہو۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی برکت اللہ مروت نے سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ آگاہی واک کے موقع پر کیا۔ ڈی جی ٹورازم اتھارٹی برکت اللہ مروت نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سیاحت کا عالمی دن دنیا بھر میں سیاحوں اور سیاحت کی صنعت کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔