• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فقیرآباد ڈویژن، وارداتوں میں ملوث 3گینگزگرفتار

پشاور(کرائم رپورٹر)فقیرآباد ڈویژن میں گاڑیاں، موٹرسائیکلیں اور موبائل فونز چھینے کی وارداتوں میں ملوث 3گینگز پکڑے گئے جن سے مسروقہ سامان برآمدگی کے علاوہ 8ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ گزشتہ روز اے ایس پی فقیرآباد سید طلال شاہ نے ایس ایچ او پہاڑی پورہ علی ادرش ودیگرکے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ شہریوں سے اسلحہ کی نوک پر قیمتی اشیاءچھیننے میں ملوث 3گینگز کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن سے چوری شدہ اور چھینے گئے 5گاڑیاں ، 13موٹر سائیکل،48 موبائل فونز اور اسلحہ بھی برآمدکرلیا گیا ہے ۔
پشاور سے مزید