• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھیک مانگنے، بجلی چوری، ایل پی جی فروخت، تیز رفتار گاڑیاں چلانے پر مقدمات

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر شہریوں سے بھیک مانگنے، بجلی چوری کرنے، ایل پی جی  ری فلنگ  اور تیز رفتار گاڑیاں چلانے کے الزام میں پٹھانی مائی، نزیراں مائی ،شیر احمد ،اکرم بشیر ،جلال ،ساجد ، رمضان،اللہ دتہ ،طارق،عامر ،راشد ،وزیر اور شکیل وغیرہ سمیت 15 افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں  میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے ، چہلیک پولیس نے دو مختلف مقامات پر جوئے کے اڈوں پر چھاپہ مار کر داؤ پر لگی ہزاروں روپے کی رقم سمیت 12 جواریوں کو رنگ ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے ،بوگس چیک دینے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے  گئے، معلوم ہوا ہے کہ پولیس تھانہ کوتوالی کو کرامت علی نے درخواست دی اس سے ملزم بہرام نے 76 لاکھ روپے ادھار لیے اور اس کے بدلے ایک چیک دیا جو کہ بوگس تھا، پولیس تھانہ مظفرآباد کو محمد اشفاق نے درخواست دی کہ ملزم عاقب جاوید نے اس کو لاکھوں روپے مالیت کا ایک چیک دیا جو کہ بوگس تھا، متعلقہ تھانوں کی پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ملتان سے مزید