ملتان( سٹاف رپورٹر) 19 کسی بدھلہ روڈ پر پولیس مقابلہ، ڈکیتی، رابری، ہاؤس رابری،پولیس مقابلوں اور اقدام قتل سمیت 15سے زائد وارداتوں میں مطلوب خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ضلعی پولیس کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد فہیم ولد محمد امین قوم آرائیں سکنہ احمد پور سیال سے ہوئی پولیس نے موقع سے راہ گیر سے چھینا گیا موٹر سائیکل 125، نقدی، موبائل فون اور پسٹل قبضہ پولیس میں لے لیا زخمی ڈاکوؤں کو علاج معالجے کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو ڈکیتی، رابری، ہاؤس رابری، پولیس مقابلوں اور اقدام قتل سمیت دیگر 15 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا،مخدوم رشید پولیس نے وقوعہ کا مقدمہ درج کر کے فرار ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی۔