ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں کپاس کی پیداوار بڑھانے کے حوالے سےبین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں ریسرچ اداروں اور انڈسٹری کے نمائندوں کے علاوہ امریکی سائنسدان ڈاکٹر جودیٹھ براؤن نے بھی شرکت کی، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ ایم این ایس زرعی یونیورسٹی زراعت میں تمام ریسرچ اداروں اور انڈسٹری کو ایک ساتھ رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، اس موقع پر کپاس کی پیداوار میں اضافے اور حشرات سے بچاؤ کے طریقوں پر روشنی ڈالی، کانفرنس میں فیکلٹی سمیت کسانوں اور زراعتسے وابستہ افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔