ملتان (سٹاف رپورٹر) ایوان تجارت و صنعت ملتان و ڈی جی خان کے سابق صدر خواجہ محمد جلال الدین رومی نے کہا ہے کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم ہر سال حضور اکرمؐ کا جشن ولادت مناتے ہیں، ہماری یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ ہم رحمۃ اللعالمین کی عظمت اگلی نسلوں کو منتقل کرتے رہیں، دنیا و آخرت میں کامیابی کے لیے نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل کرنا ضروری ہے۔