• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر اولیاء کے عوام لٹیروں کے نرغے میں، ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہرِ اولیاء کے عوام ڈاکووں کے نرغے میں ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان اور نقدی سے محروم جبکہ مزاحمت پر 2 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ بہاؤ الدین زکریا کے علاقے میں عمیر اپنے کزن وحید کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا اچانک ڈاکوں نے روک کر ایک لاکھ روپے کی نقدی چھین لی مزاحمت کرنے پر دونوں کو چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا پولیس تھانہ صدر ملتان کے علاقے میں ڈاکوؤں نے رضوان سے 2 لاکھ 80 ہزار روپے کی نقدی چھین لی پولیس تھانہ گلگشت کے علاقے میں ڈاکو نے نصرت سے ہزاروں روپے کی نقدی موبائل فون چھین لیا پولیس تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں ڈاکوؤں نے احمد طیب سےہزاروں روپے کے نقدی موبائل فون چھین لیا پولیس تھانہ کوتوالی کے علاقے میں ڈاکوؤں نے شہادت سے ہزاروں روپے کی نقدی موبائل فون چھین پولیس تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ہشام سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا پولیس تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقے میں نامعلوم چور نے شاہد کی 15 لاکھ روپے مالیت کی کار چوری کر لی پولیس تھانہ قادر پور راں کے علاقے میں نامعلوم چور نے محمد اسلم کی دو لاکھ روپے کی نقدی چوری کر لی پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے کلب عابد کی دکان سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیے پولیس تھانہ دلی گیٹ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے مدثر کی دکان سے نامعلوم ملزمان نے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز چوری کر لیے پولیس تھانہ سٹی جلال پور کے علاقے وقاص دولت گٹ کے علاقے شہباز لوہاری گیٹ کے علاقے یامین کینٹ کے علاقے وقاص احمد اور چہلیک کے علاقے ندیم کی موٹر سائیکلیں نامعلوم ملزمان چوری کر کے لے گئےجبکہ دیگر مختلف وارداتوں میں شہری موبائل فونز نقدی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔

ملتان سے مزید