ملتان (سٹاف رپورٹر)میلاد فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فارم سے محمدیہ ایگل فورس ملتان کے زیر اہتمام 37واں سالانہ جلوس جشن میلاد النبیﷺ محلہ باغ بیگی تیمور روڈ چوک شہیداں سے نکالا گیا، جلوس کی قیادت زاہد بلال قریشی، حاجی اقبال عادل قادری، ڈاکٹر اشرف قریشی ایڈوکیٹ، شیخ اظہر حسین، پیر عزیزالرحمٰن خان قادری،محمد مکی قریشی، قاری اعجاز عطاری اور انجینئر جواد بلال نے کی جب کہ محمد صدیق قریشی، محمد اسماعیل قریشی، حافظ شرافت مرزا، ریاض احمد چشتی نظامی، محمد تسلیم عطاری، شرافت علی،صاحبزادہ محمد ریاض نظامی،محمد ریحان قریشی،محمد مبین ان کے ہمراہ تھے ۔