ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس صادق محمود خرم نے حسیب احمد کی ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان اور دیگر کے خلاف درخواست پر خاتون کی بازیابی ممکن بناکر 2 اکتوبر کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا ہے، قبل ازیں عدالت عالیہ میں پیٹشنر نے مہروز عزیز خان نیازی ایڈووکیٹ کے ذریعے حبس بے جا کی درخواست دائر کی تھی۔