• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہیدوں کا لہو رائیگاں جانے نہیں دیا جائیگا،آئی جی اخترحیات

پشاور(کرائم رپورٹر)آئی جی خیبر پختونخواہ اختر حیات خان نے ملک سعد شہید پولیس لائنز میں نو تعمیر شدہ یاد گارِ شھداء پولیس کا افتتاح کیا۔اس موقع آئی جی خیبر پختونخواہ اختر حیات خان نے کہا کہ خیبر پختونخواہ پولیس مثالی اور بہادروں کی فورس ہے، شہیدوں اور غازیوں کی بدولت امن وامان قائم ہے،خیبر پختونخواہ پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ شہیدوں کا لہو رائیگاں جانے نہیں دیا جائے گا۔
پشاور سے مزید