• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

35 لاکھ 31ہزار976ملکی سیاحوں نے کاغان نا ران کا رخ کیا

پشاور ( احتشام طورو ٗوقائع نگار )اس سال سب سے زیادہ سیاحوں نے خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقام کاغان ناران کا رخ کیا جن کی تعداد35 لاکھ 31 ہزار976 ملکی سیاح اور 587 غیر ملکی سیاح ہیں دوسرے نمبر پرسب سے زیادہ سیاحوں 34 لاکھ 71 ہزار788 ملکی اور 208 غیر ملکی سیاحوں نے گلیات کی سیر کی جبکہ ملم جبہ سیاحوں کی آمد کے حوالے سے تیسرے نمبر پر رہا26 لاکھ 94 ہزار 396 ملکی اور 386 غیر ملکی سیاح مالم جبہ کے سیر سے لطف اندوز ہوئے کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور کائٹ پراجیکٹ کی طرف سے جاری کردہ 9ماہ کی رپورٹ کے مطابق 282 غیرملکی جبکہ9 لاکھ 57ہزار 743ملکی سیاحوں نے سیروتفریح کیلئے دیر اپر کارخ کیا641 غیر ملکی سیاح چترال اپرآئے جبکہ 33ہزار249ملکی سیاحوں نے چترال اپر کی سیر کی ہے 1ہزار265غیرملکی سیاحوں جبکہ4 لاکھ31 ہزار383 ملکی سیاح چترال لوئر کی طرف گئے جہاں انہوں نے مختلف مقامات کی سیر کی۔
پشاور سے مزید