کوئٹہ ( پ ر ) بین الصوبائی نگران رابطہ وزیر انجینئر سردارزادہ آ صف الرحمان دمڑنے نگران وزیر داخلہ کیپٹن ریٹائر زبیر احمد جمالی سے ملاقات کی، ملاقات میں مختلف ایشوز نگران صوبائی حکومت کی کارکردگی عوامی مسائل کو حل کرنے میں تفصیلی بات چیت کے ساتھ صوبے میں امن امان پربھی بات چیت ہوئی، زیارت حلقے پر بات چیت میں انجینئر سردارزادہ آ صف دمڑنے وزیر داخلہ کیپٹن ریٹائر زبیر احمد جمالی کو بتایا کہ زیارت حلقے میں ایک دو جگہ لیویز چوکیاں بنانے کی اشد ضرورت ہے جس پر ایڈیشنل سیکرٹری صالح محمد ناصر سے بھی بات ہوئی، انہوں نے نے کہا کہ عوام کو جرائم پیشہ چوروں ڈاکوؤں دہشت گردوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے، انجینئر سردارزادہ آ صف دمڑ نے کہا کہ لیویز اور پولیس کو درپیش مسائل حل کرنا ضروری ہیں۔ اس موقع پر وزیر داخلہ کیپٹن ریٹائر زبیر احمد جمالی نے کہا کہ نگران حکومت ان کے وزراء میں ہم آ ئنگی اور عوام کی خدمت کا جذبہ ہے، عوام کے مسائل ودیگر ایشوز حل کرنے کیلئے نگران صوبائی حکومت دن رات کام کرر ہی ہے جس کی بدولت عوامی مسائل حل اور عوام خوش ہورہے ہیں ۔