• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن میلادالنبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ آج منایا جائے گا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جشن میلاد النبی ﷺ جمعہ کو انتہائی عقیدت واحترام اور مذہبی جوش وجذبے سے منا یا جائے گا، جشن صبح بہاراں کا آغاز بارگاہ رسا لت میں ہدیہ درود و سلام،اجتماعی دعاؤں سے ہوگا، جماعت اہلسنّت کراچی کے تحت مرکزی جلوس 12 ربیع الاول کو 3 بجے سہ پہر علامہ سید شاہ عبدالحق قادری دیگر علماء ومشائخ کی قیادت میں نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہو گا جو براستہ ایم اے جناح روڈ نشتر پارک پہنچے گا اور جماعت اہلسنّت کراچی کے زیراہتمام عظیم الشان جلسہ عید میلاد النبیﷺ ٹھیک 5بجے شام نشتر پارک میں علامہ شاہ عبد الحق قادری کی زیر صدارت منعقد ہوگا،جلسے سے جید علمائے کرام خطاب وقرار دادیں پیش کرینگے ،نمازِ عصر اور مغرب نشتر پا رک میں اداکی جائے گی، میلاد النبیﷺ کے مرکزی جلوس اور جلسہ کے انتظامات کو جما عت اہلسنّت کراچی کے ایک ہزار رضاکار اور اسکاؤٹس انجام دیں گے، علامہ شاہ عبدالحق نے اپیل کی ہے کہ مرکزی جلو س کے تمام شرکاء انتظامیہ اور رضاکاروں سے مکمل تعاون کریں، جلوس آرگنا ئز ر ایک دوسر ے کا احترام کر یں، پابندی وقت کے ساتھ جلوس نکا لیں،ایم اے جنا ح روڈ میں جلوس کے داخلے کے پوائنٹ کو استعمال کیا جائے جبکہ جلوس کی گاڑیو ں کو مزار قائد کے سامنے پارک میں کھڑا کیا جائے۔ منفی نعر وں پر مبنی وال چاکنگ نہ کی جائے، حفاظت پر مامور پولیس، رینجرزکے کام میں مداخلت ہر گز نہ کی جائے، مشکو ک اشیاء، شخص کی نشاندہی پو لیس انتظا میہ کو کی جائے، جماعت اہلسنّت اور دیگرسنّی تنظیمات ومیلاد انجمنو ں کی جانب سے ایم اے جناح روڈ اور شہرکے مرکزی مقامات پربھی کیمپ قائم کئے جائیں گے،جبکہ سنی تحریک ،تحریک لبیک ،سمیت دیگر مذہبی جماعتوں کے جلو س بھی برآمد ہونگے،دریں اثنا جش عید میلاالنبیﷺ کے سلسلے میں جمعرات کو بھی جلوس نکالے گئے، شہر کی مساجد گلیوں چوراہوں کو انتہائی خوبصورتی سے رنگ برنگ کے برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے شہر بھر میں گنبد خضرا کی تصاور پینا فلیکس، اونچی عمارتوں پر نعلین مبارک کے نقش مبارک لگائے گئے ہیں، مختلف علاقوں میں نذر ونیاز تقسیم کی جا تی رہی شہریوں کی بڑی تعداد نے قبرستانوں سمیت بزرگان دین کے مزارات کا بھی رخ کیا ، فاتحہ خوانی کی جبکہ شہر بھر کی مساجد میں جشن ولادتِ مصطفیؐ صبح بہاراں کی مناسبت سے محافل نعت، میلاد شریف، قصیدہ بردہ شریف،ختم درود پاک کی محافل کا انعقاد کیا گیا، مرکزی اجتماع میمن مسجد مصلح الدین گار ڈن میں علا مہ شاہ عبدالحق قادری کی صدارت میں ہواجو فجر تک جا ری رہا ، علاوہ ازیں مرکزی جلسہ گاہ نشتر پارک کے انتظامات کے سلسلے میں انتظامیہ، رینجرز، پولیس، ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنرکا اجلاس و بریفنگ، جلوس کے روٹ کا وزٹ اور انتظامات کا جا ئزہ لیا،علاوہ ازیں جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا ہے کہ نبی کریم ؐکی ولا دت کا جشن منانا ایمان کی دلیل ہے، فرزندان اسلام مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ میلا د النبیؐ کے جلوس اور محافل میں شر کت کر کے پیارے مصطفیؐ سے والہا نہ عقیدت کا بھر پور اظہار کریں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید