کرا چی( اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ایمان کی معراج نبی کریم ﷺ سے عشق ومحبت ہے،کائنات کی ہر شہ سے بڑھ کر نبی کریم ﷺ سے محبت کرنا میلاد ہے،میلاد مصطفیٰ ﷺ منانا اللّٰہ کی وحدانیت کی دلیل اور عشق رسولؐ کی علامت ہے،پاکستان میں سیکولر ولبرل ازم سمیت تمام نظام ناکام ہوچکے ہیں،نظام مصطفی کا نفاذ تمام مسائل کا حل اور ملک کی ترقی کی ضمانت ہے،اتحاد ویکجہتی کو فروغ دے کر ہی اسلام وملک دشمن قوتوں کی ساشوں کو ناکام اور شکست دی جاسکتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سنی تحریک کے تحت لیاقت آباد ڈاکخانہ سے نکالی گئی عظیم شان میلاد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر نائب سربراہ بلال عباس قادری سینئر مرکزی رہنما شاہد غوری مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارا کین ، جید علماء کرام بھی موجود تھے۔