کراچی( اسٹاف رپورٹر )سائوتھ پولیس کے مطابق بارہ ربیع الاول کے جلوسوں کے حوالے سے فول پروف سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل د ے دی گئی ، ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ جلوسوں کے روٹ کو مکمل سیل کیا جائے گا جبکہ داخلی اور خارجی راستوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی، 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا،ڈی آئی جی ساؤتھ نے افسران کو ہدایات کی کہ جلوسوں کی فول پروف سیکورٹی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔