کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار، ماڈل، میزبان اور آرٹسٹ عاصم محمود اتوار کو ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ کے مہمان ہوں گے۔ شو کے دوران عاصم محمود نے اپنے منفرد انداز سے لوگوں کے دِل جیت لئے اور اپنی سریلی آواز سے لوگوں کو گیت سنا کر جھومنے پر مجبور کیا۔ اُن کے ساتھ شو میں مزیدار گیمز بھی کھیلے گئے، حاضرین نے بھی اپنے پسندیدہ اداکار سے دلچسپ سوال پوچھے جن کے اُنہوں نے برجستہ جواب دیئے۔ میزبان تابش ہاشمی بھی اس شو کے دوران اپنی گفتگو سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے رہے۔ ”ہنسنا منع ہے“ کا مکمل احوال ناظرین اتوار شب11 بجکر5منٹ پر ملاحظہ کرسکیں گے۔