راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ٹی وی ٹاک شو میں جھگڑے پر سینیٹر افنان اللہ کی درخواست پر شیر افضل مروت کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،تھانہ آبپارہ میں ایف آئی آر دفعات 506، 352ت پ کے تحت درج کی گئی ، مسلم لیگ ن کے افنان اللہ نے پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت کے خلاف درج کرائی گئی ایف آئی آرمیں مؤقف اختیارکیاکہ ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان بلایا گیا تھا جہاں شیرافضل نےحملہ کیا، شیر افضل مروت نےمجھے جان سے مارنےکی دھمکیاں دیں، واقعے کی ویڈیو اور ثبوت موجود ہیں ، شیر افضل مروت نے مجھ پر حملہ کرنے سے متعلق ٹویٹ بھی کیا۔