پشاور( وقائع نگار)مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کو واپڈا کا ایک اور جھٹکا ،پیسکو شاہی باغ سب ڈویژن نے بجلی بل قسطوں میں لینے سے انکار کردیا ایک طرف شدید ترین کمرتوڑ مہنگائی اور دوسری طرف ریلیف کی بجائے واپڈا کا عوا م پر ایک اور ظالمانہ فیصلہ نافذ کرنا عوام کو زندہ درگورکرنے کا متراد ف ہے پیسکو شاہی باغ سب ڈویژن کے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ایکسین کے حکم پر بل قسطوں میں لینے سے انکار کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ایکسین پیسکو شاہی باغ سب ڈویژن نے سختی سے حکم دیا ہے کہ کسی صارف کا بل قسطوں میں نہ لیاجائے ۔واپڈا اہلکار نے یہ بھی بتایاکہ ایریاسرچارجز جتنے بھی ہوں صارفین وہ ضرور جمع کریں گے صارفین ایریاچارجز کے علاوہ بلز قسطوں میں ادا کرسکتے ہیں ۔وہاں پر موجود شہریوں کے بلزمیں ایریاچارجز ہزاروں میں تھے ۔پیسکو دفتر میں موجود سائلین کا کہناتھا کہ ایکسین کا حکم سمجھ سے بالاتر ہے لاکھوں اور ہزاروں کا بل ہم ایک ساتھ کیسے اداکریں گے