راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)خاتون کا اے ٹی ایم کارڈ تبدیل کرکے لاکھوں روپے سے محروم کردیاگیا۔تھانہ نیوٹاؤن کو مسز صابرہ نے بتایا کہ میں بنک کی اے ٹی ایم سے رقم نکلوا رہی تھی کہ ایک عورت اندر آ گئی ، اس نے مجھ سے اے ٹی ایم کارڈ لیا اور دھوکہ دہی سےمجھے کوئی اور کارڈ دے دیا ۔ میں چلی گئی بعد ازاں پتہ چلاکہ میرے اے ٹی ایمکارڈ سے 4لاکھ40ہزار نکل چکے ہیں جو اس عورت نے ہی نکلوائے ہیں جس نے میرا پن کو ڈ بھی دیکھ لیا تھا۔