راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) جڑواں شہروں سے 40 سماج دشمن پکڑے گئے۔ راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں 10ملزموں کو گرفتار کرکے دس پستول برآمد کر لئے ۔ پولیس نے 8ملزموں کو گرفتار کر کے75لٹر شراب بھی برآمدکرلی۔خاتون منشیات فروش سمیت13ملزموں سے ساڑھے 13کلو چرس اور 2کلو270گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی ۔ ٹیکسلا پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم سے چوری شدہ لیپ ٹاپ اور 7ہزار روپے برآمد کر لئے۔اسلام آباد کیپٹل پولیس نے بھی گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے 17جرائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرلیا ۔ متعدد افراد سے منشیات اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔تھا نہ سبزی منڈی پولیس نے جڑواں شہروں میں راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں مطلو ب گر وہ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا ، ملزم کے قبضہ سے شہریوں سے چھینے گئے قیمتی مو با ئل فون، نقدی اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔